محسن نقوی سے اماراتی وزیر کی ملاقات، تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

ہم نیوز  |  Mar 28, 2025

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنما ئوں نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ہم نے قرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے، وزیراعظم

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اماراتی وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اماراتی وزیرنے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، دورہ کے دوران اہم ملاقاتوں کے حوالے سے باہمی تعلقات میں مزید آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More