ویمنز کرکٹ ٹیموں کی لاہور آمد، ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ 9 اپریل سے شروع

ہم نیوز  |  Apr 05, 2025

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا مشن لئے خواتین کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔

تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اورآئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں لاہور پہنچ گئی، تینوں ٹیموں کو سخت سیکورٹی حصارمیں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، ٹیم موومنٹ کے وقت روڈ پرہرقسم کی ٹریفک کومعطل کر دیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج ہوگا

آئی سی سی ویمن کوالیفائی راؤنڈ 9 اپریل سے شروع ہوگا، کوالیفائی راؤنڈ میں 6 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، ویسٹ انڈیز، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اورمیزبان پاکستان قسمت آزمائیں گی۔

کوالیفائی راؤنڈ قذافی اسٹیڈیم اورایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلا جائیگا، ایل سی سی اے پہلی مرتبہ کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، راؤنڈ کی ٹاپ دو ٹیمیں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

تھائی لینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ تک پہنچنے کی جدو جہد کا آغاز 10 اپریل کو کرے گی۔ایونٹ کا فائل 19 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More