قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان مکمل فٹ ہو گئے، پی ایس ایل کھیلیں گے۔
وہ لاہور قلندرز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کے پاس ہے۔
قلندرز کا کیمپ لاہورمیں جاری ہے جس میں فخر زمان سمیت شاہین آفریدی، زمبابوے کے سکندر رضا، جہانداد خان آصف علی اور دیگر کھلاڑی شریک ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر ایک مرتبہ پھر جرمانہ
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے فخر ز مان بارے کہا کہ وہ ٹیم کے اہم رکن ہیں، انہیں پیشکش کی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو پہلا میچ نہ کھیلیں۔
ثمین رانا نے کہا کہ جواب میں فخر کا کہنا تھا کہ میں فٹ ہوں اور پہلا میچ کھیلوں گا، ثمین رانا نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو انہیں کچھ میچوں میں آرام دیا جا سکتا ہے۔