پی ایس ایل میں جدید ٹیکنالوجی متعارف

سچ ٹی وی  |  Apr 05, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں نئی میچ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے سپر لیگ سیریز میں نئی میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی سے میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد ملے گی۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نوبال،ڈی آر ایس،امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلےکی سہولت ہوگی۔ اس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھنے کو ملے گا۔

واضح رہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More