پانی کی کمی، پنجاب میں نئے کار واش سٹیشنز پر پابندی عائد

ہم نیوز  |  Apr 05, 2025

پنجاب میں نئے کار واش سٹیشنز پر پابندی عائد، محکمہ ماحولیات نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ ماحولیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی، نئے کار واش سٹیشن بنانے پر پابندی پر عمل درآمد فوری ہوگا۔

پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پانی کی قلت، ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، ایک گاڑی دھونے پر 400 لیٹر پانی ضائع ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات کے حکام کا کہنا تھا کہ نئے سروس سٹیشن خشک سالی کو مزید سنگین کرکے ماحولیاتی، سماجی اقتصادی مشکلات کا باعث بنیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More