کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

ہم نیوز  |  Apr 06, 2025

سی ٹی ڈی بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے سریاب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔

حکام نے بتایا کہ  کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، انٹیلی جنس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود سٹوریج کی طرف اشارہ دیا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

وعدہ کرتاہوں صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کےدم لیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگرد آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More