پی آئی اے کی فرانس جانے والی پرواز کے دوران مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ

اردو نیوز  |  Apr 07, 2025

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پیرس جانے والی پرواز کے دوران ایک مسافر نے مبینہ طور پر فضائی میزبانوں (ایئر ہوسٹس) پر حملہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کی کوشش کی۔

’خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی۔ عملے اور کپتان کے اصرار کرنے پر مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ مسافر نے فلائیٹ سٹیورڈ اور کپتان پر بھی حملہ کیا۔ تاہم وہ مسافر سے سگریٹ چھیننے میں کامیاب ہوئے۔

کپتان نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز ہی اس واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

جہاز کی پیرس آمد پر مسافر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کرکے اور ان کا میڈیکل کروا کے پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

ترجمان پی آئے اے کے مطابق فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور امید ہے کی مسافر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ دوبارہ قومی ایئرلائن سے سفر نہیں کرسکیں گے۔

’پی ائی اے کے عملے نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں پروفیشنلزم سے کام لیا اور اب قانون اپنا راستہ لے گی۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More