مراکش میں رونالڈو کے ہوٹل میں آگ لگ گئی

اردو نیوز  |  Apr 07, 2025

مراکش شہرکے الحمرا علاقے میں واقع اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہوٹل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔

مراکشی ویب سائٹ زنقہ 20 کے مطابق آگ ہوٹل کے ایک کمرے میں لگی جس کے باعث ہوٹل کے مہمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 حادثے کی اطلاع ملنے پر سول ڈیفنس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا۔

آتشزدگی کے باعث ہونے والے نقصان کے تخمینے کا اعلان نہیں ہوا تاہم اصلاح و مرمت کے لیے ہوٹل کو بند کر دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More