پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کی سیزن 10 کے لیے نئی کٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔
دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا آغاز ہونے میں صرف 5 دن باقی رہ گئے ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کی نئی کٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس آفیشل کٹ کو ’’ریٹرو‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
نیلے اور سرخ رنگ پر مشتمل اس کٹ کے ذریعہ کراچی کنگز کی ٹیم کی تاریخ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
اس دلکش کٹ کو ’’دی پیس کلب‘‘ نے ڈیزائن کیا ہے اور اس میں فیشن اور فنکشن کو ایک منفرد انداز کے ساتھ ملایا گیا ہے۔
کراچی کنگز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کپتان ڈیوڈ وارنر کو اس نئی جرسی کی رونمائی کرتے دکھایا گیا ہے۔
کنگز کے کھلاڑی اس نئی جرسی کو زیب تن کر کے 12 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ 37 دن تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔