پی ایس ایل 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہو گی

ہم نیوز  |  Apr 06, 2025

پی ایس ایل سیزن 10 میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری بھی ہو گی۔

اردو کمنٹری کیلئے طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

معروف پریزینٹرز زینب عباس اور ایرن ہالینڈ میچز میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

دوسری جانب انگلش کمنٹری پینل میں دنیائے کرکٹ کے بڑے نام شامل کیے گئے ہیں۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں پہلی مرتبہ الیسٹر کک اور مارٹن گپٹل کو شامل کیا ہے۔

پی سی بی کا پی ایس ایل میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

اس کے علاوہ جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، ڈومینک کارک اور مارک نکولس بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ وسیم اکرم، رمیز راجا، وقار یونس اور دیگر کمنٹیٹرز میں شامل ہیں۔ زینب عباس اور ایرین ہالینڈ پریزینٹرز کی ذمے داریاں نبھائیں گی۔

واضح رہے پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More