زکوۃ فنڈز سے قیدیوں کا جرمانہ ادا اور رہائی ہو گی، زکوۃ و عشر پنجاب

ہم نیوز  |  Apr 08, 2025

سزا مکمل ہونے کے باوجود جیلوں میں رہنے والے قیدیوں  کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔

زکوۃ اورعشرڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے نئی سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ اب زکوۃ فنڈز سے قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔

بانی پی ٹی آئی سے آج جیل میں ملاقات کا دن، ملاقاتیوں کے نام سامنے آ گئے

پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرابتدائی طور پر سکیم 10 ڈویژنزہیڈ کوارٹر اضلاع میں شروع کی گئی،لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی فیصل آباد اور سرگودھا میں سکیم متعارف کرا دی۔

مراسلہ کے مطابق ساہیوال، ملتان، بہاولپوراورڈی جی خان میں سکیم شروع کی گئی، قیدیوں کی رہائی کے لئے 5 کروڑ جاری کر دئیے گئے، ہر ضلع کی جیل کو 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

متعلقہ جیل سپریٹنڈنٹ اورعشرکمیٹی کے ممبر کی مشاورت سے پیسے استعمال کئے جائیں گے، محکمہ زکوۃ اورعشر پنجاب کی جانب سے رہائی کا طریقہ کاربھی جاری کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More