سچ ٹی وی | Apr 11, 2025
امریکا میں دو طیارے ٹکرا گئے، ایک طیارے میں 3 اراکین کانگریس بھی تھے، جانی نقصان نہیں ہوا، دونوں طیاروں کو ناقابل پرواز قرار دے دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں دو طیارے رن وے پر ٹکرا گئے، امریکن ایئرلائنز کے دو طیاروں کے پر ٹیکسی کرتے ہوئے ٹکرائے۔ خبر ایجنسی ٹکرانے والے ایک ایک طیارے میں 3 اراکین کانگریس بھی سوار تھے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دونوں طیاروں کو ناقابل پرواز قرار دے کر گراؤنڈ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More