نیتو کپور کی انسٹا گرام پوسٹ پر مداح رنجیدہ

سچ ٹی وی  |  Apr 14, 2025

بالی ووڈ اداکارہ نیتو کپور نے اپنے آنجہانی شوہر و اداکار رشی کپور کے ساتھ ایک تھرو بیک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو رنجیدہ کر دیا۔ 

بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ نیتو کپور نے حال ہی میں فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے آنجہانی شوہر رشی کپور کے ساتھ اپنی منگنی کی تصویر شیئر کی ہے۔

نیتو کپور نے اسٹوری پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’آج کے دن 1979 میں منگنی ہوئی تھی، وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے،‘ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نیتو اور رشی کپور نے 22 جنوری 1980 میں شادی کی، اور دو بچوں کے والدین بنے جو بالی ووڈ سپر اسٹار اداکار رنبیر کپور اور ردھیما کپور ساہنی ہے۔

اپنے وقت کے سب سے پیارے جوڑے میں سے ایک بننے والے اس جوڑے نے 70 اور 80 کی دہائی میں امر اکبر انتھونی، کھیل کھیل میں، رفو چکر، کبھی کبھی، بےشرم، اور بہت سی ہٹ فلموں کے ساتھ سلور اسکرین پر راج کیا۔

رشی کپور، جنہیں اکثر بالی ووڈ کے اصلی چاکلیٹ بوائے کے طور پر سراہا جاتا ہے، بوبی، چاندنی، کرز، اور متعدد دیگر جیسی فلموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کرکے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

اداکار رشی کپور خون کے کینسر کے ساتھ دو سال کی جنگ کے بعد 30 اپریل 2020 کو 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی آخری فلم، شرما جی نمکین تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More