پی ایس ایل 10: اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ

سچ ٹی وی  |  Apr 14, 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کے باؤلنگ ایکشن کو پھر مشکوک رپورٹ کردیا گیا ہے تاہم قوانین کے مطابق اگلے میچز میں وہ باؤلنگ کرسکتے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز اور لاہور قلندر میچ کے دوران گراونڈ امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن نے کوئٹہ گلیڈی اییٹرز کے اسپنر عثمان طارق کے مشتبہ باؤلنگ ایکشن کو رپورٹ کیا۔

قوانین کے مطابق عثمان مستقبل کے میچز میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں تاہم اگر انہیں دوبارہ رپورٹ کیا گیا تو وہ باؤلنگ سے معطل کر دیے جائیں گے اور دوبارہ باؤلنگ شروع کرنے سے پہلے انہیں آئی سی سی سے منظور شدہ لیب سے کلیئرنس حاصل کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن گزشتہ سال پی ایس ایل 9 کے موقع پر بھی مشکوک رپورٹ کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان 6 مارچ 2024کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی تھی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اچھا آغاز نہ مل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 140 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More