آئی سی سی نے وطن سے دور افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی

اردو نیوز  |  Apr 14, 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے وطن سے دور افغان خواتین کرکٹرز کی معاونت کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آئی سی سی نے یہ اعلان اتوار کو کیا۔

آئی سی سی کے مطابق اس انیشییٹو کے تحت افغان خواتین کرکٹرز کی ’براہ راست مالی معاونت اور ان کی ضروریات پوری کرنے‘ جیسے پہلو شامل ہیں تاکہ وہ اپنا کھیل جاری رکھ سکیں۔

آئی سی سی کے مطابق ’اس پروگرام کے تحت افغان خواتین کو کرکٹرز کو اپنے صلاحیتوں کے مکمل اظہار اور ان سے استفادے کے لیے جدید کوچنگ، بین الاقوامی معیار کی سہولیات اور بہترین رہنمائی‘ فراہم کی جائے گی۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں ہم ہر شمولیتی طرز عمل اور ہر کرکٹر کو نکھرنے کا پورا موقع دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، چاہے حالات جیسے بھی ہوں۔‘

’اپنے قابل قدر شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم افغان خواتین کرکٹرز کے کھیل کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے ٹاسک فورس اور سپورٹ فنڈ کا اجراء کر رہے ہیں۔‘

یہ انیشیٹو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)، انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈز اور کرکٹ آسٹریلیا کا جوائنٹ وینچر ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More