’ٹوئلٹ پیپر کی طرح محسوس کیا‘، سنگاپور میں کمپنی کے ملازم کا ’بے رحمانہ‘ استعفیٰ وائرل

اردو نیوز  |  Apr 16, 2025

سنگاپور میں مقیم ایک کمپنی کے ملازم کی جانب سے ٹوائلٹ پیپر کے ٹکڑے پر لکھا گیا استعفیٰ ’بے رحمانہ‘ انداز میں اُن کے لکھے گئے الفاظ کی وجہ سے وائرل ہو گیا ہے۔ اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق مستعفی ہونے والے ملازم کی جانب سے دیانت دارانہ انداز میں لکھے گئے استعفے کے مندرجات اُن کی موجودہ ذہنی کیفیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

’لِنکڈاِن‘ کی ایک پوسٹ میں کمپنی کی ڈائریکٹر انجیلا یہو نے اس حیران کن لمحے کو یاد کرتے ہوئے مستعفی ہونے والے ملازم کے ہُوبہُو الفاظ شیئر کیے جو یہ تھے۔’مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں ٹوائلٹ پیپر ہوں، جسے جب ضرورت ہو تو استعمال کیا جاتا ہے، اور بغیر سوچے سمجھے اِسے پھینک دیا جاتا ہے۔‘کمپنی کی ڈائریکٹر ںے لکھا کہ ’یہ ہُوبہُو وہی الفاظ تھے جنہوں ںے مجھے متوجہ کیا، ان الفاظ میں صرف ’ڈنک‘ ہی نہیں تھا بلکہ انہوں ںے مجھے ہمیشہ کے لیے یہ بھی یاددہانی کروا دی کہ کام کرنے کی جگہ کتنی اہمیت رکھتی ہے۔‘’اپنے ملازمین کی اس قدر حوصلہ افزائی کریں کہ جب وہ ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کریں تو وہ ناراض ہو کر جانے کے بجائے آپ کا شکریہ ادا کر کے جائیں۔‘انجیلا یہو مزید لکھتی ہیں کہ ’یہ بات وفاداری کی کمی کی نشان دہی نہیں کرتی بلکہ یہ ادارے میں کام کے ماحول کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔‘کمپنی کی ڈائریکٹر کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ’ملازمین کی تعریف اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کمپنی میں کام کرنے والے ایک ایک ملازم کی کتنی اہمیت ہے۔ ‘انجیلا یہو نے اپنی پوسٹ ختم کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر لوگوں کو یہ محسوس ہو کہ انہیں سراہا نہیں جاتا تو یہ آپ کے لیے سوچنے کا وقت ہے۔ کسی کی تعریف بہت مثبت اثر ڈال سکتی ہے، آج ہی سے اِس کا آغاز کریں۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More