اینڈرائیڈ صارفین کے لئے بڑی خبر، جدید فیچر کا اضافہ

سچ ٹی وی  |  Apr 16, 2025

گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایک بہترین سکیورٹی فیچر کو متعارف کرایا ہے۔

اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون یا ٹیبلیٹ کو 3 دنوں تک لاک رکھ کر استعمال نہیں کریں گے تو وہ خودکار طور پر ری اسٹارٹ ہو جائیں گے۔ اس کے بعد ڈیوائس کو اوپن کرنے کے لیے پاس کوڈ کو ری انٹر کرنا ہوگا۔

یہ نیا فیچر اپریل 2025 کے لیے گوگل سسٹمز اپ ڈیٹس کا حصہ ہے جس کا مقصد صارفین کے ڈیٹا کو اس وقت زیادہ بہتر تحفظ فراہم کرنا ہے جب آپ ڈیوائس کو استعمال نہ کر رہے ہوں۔ اس خودکار ری اسٹارٹ سے فون کو پاور آف کیے بغیر ڈیٹا کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

ایسا بیشتر افراد کرتے ہیں جن کے پاس ایک سے زیادہ فون ہوتے ہیں اور وہ دوسرے فون کو بند کرکے رکھ دیتے ہیں۔ اس نئے سکیورٹی فیچر کے ساتھ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کے لیے چند دیگر اپ ڈیٹس بھی کی گئی ہیں۔

ان میں سے ایک فیچر آپ کو کوئیک شیئر ٹرانسفر کو قبول کرنے سے قبل مواد کے پریویو کی سہولت فراہم کرے گا۔ اسی طرح آپ یوز ایج اور diagnostics کے نئے اپ ڈیٹ یوزر انٹرفیس کو دیکھ سکیں گے۔ پرانی ڈیوائسز سے نئے فون میں ڈیٹا ٹرانسفر کا عمل زیادہ آسان ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More