انسٹاگرام خریدنے کی اصل وجہ کیا تھی،مارک زکربرگ نے سب بتا دیا

سچ ٹی وی  |  Apr 16, 2025

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے معروف فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام خریدنے کی اصل وجہ بتا دی۔

مارک زکربرگ نے گزشتہ روز یو ایس اینٹی ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوران بتایا کہ ہم لوگ ایک تجزیہ کر رہے تھے کہ اگر ایک کیمرہ ایپ لانچ کروانا چاہیں تو اسے خریدنا زیادہ بہتر ہو گا یا پھر اسے خود بنانا زیادہ بہتر ہو گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں اس تجزیے کے دوران اس نتیجے پر پہنچا کہ انسٹاگرام ایک بہتر ایپ ہے لہٰذا ایک نئی کیمرہ ایپ بنانے سے بہتر ہے انسٹاگرام کو ہی خریدنا ہے۔ مارک زکربرگ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ میری کمپنی اب تک ایپس بنانے کی بہت سی کوششوں میں ناکام بھی ہو چکی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ایک نئی ایپ بنانا مشکل ہے اور ہم نے شاید اپنی کمپنی کی تاریخ میں درجنوں ایپس بنانے کی کوشش کی ہے اور ان میں سے زیادہ تر ناکام ہوئیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More