پاکستان کی کبڈی میں فتح، سہ ملکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

سچ ٹی وی  |  Apr 19, 2025

پاکستان نے ایران کو ہراکر سہ ملکی گرونانک انٹرنیشنل گولڈ کبڈی کپ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایگلز نے فائنل میں ایران کی ٹیم لائنز آف تبریز کو 26 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس سے شکست دی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل میچ پاکستان ایگلز اور انڈین ٹائیگرز کے درمیان تھا جو بھارتی ٹیم کی دستبرداری کی وجہ سے ایرانی ٹیم کے کیساتھ ہوا۔

قبل ازیں بھارتی کپتان جرمن جیت سنگھ نے کہا کہ کہ ہمیں بہت دکھ ہوا ہے کہ ہم فائنل میچ پاکستان کے ساتھ نہیں کھیل سکے، ہمارے چار کھلاڑیوں کو ویزہ نہیں مل سکا اور تین کھلاڑی ان فٹ ہو چکے ہیں، بدقسمتی سے ہمیں فائنل میچ سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔

بھارتی کپتان جرمن جیت سنگھ نے مزید کہا کہ باہر ہونے کا افسوس ہے، مگر شائقین کی حوصلہ افزائی سے بہت خوش ہیں، اگلی بار مضبوط ٹیم لائیں گے۔

سیکرٹری کبڈی فیڈریشن پاکستان نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ عوام کو بھرپور کبڈی میچ کا فائنل دیکھنے کو ملتا مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا، بہت جلد ہم بھارت میں جا کر کھیلیں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More