شکار پور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ،کئی افراد قتل

سچ ٹی وی  |  Apr 23, 2025

سندھ کے شہر شکار پور میں مہر اور معرفانی قبیلے کے 2 گروپ میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد قتل ہو گئے

شکارپور کے گڑہی یاسین تھانے کی حدود میں پرانے تنازے پر معرفانی اور مہر قبائل کے درمیان تصادم ہوگیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں معرفانی قبیلے کے 4 اور مہر قبیلے کا ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقہ کافی دیر تک میدان جنگ بنا رہا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ بند کروائی، قتل ہونے والے پانچوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

شکارپور کے تھانہ گڑھی یاسین میں مہر اور معرفانی قبائل میں تصادم ،، فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More