سابق بھارتی جنرل کا پاکستان کے حق میں بڑا بیان

سچ ٹی وی  |  Apr 25, 2025

سابق بھارتی جنرل نے حال ہی میں بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پاکستان اب بھی ایک ایٹمی قوت ہے اور جنگ کو برداشت کرنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ بھارتی فوج کے افسر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے پہلگام واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے سیاحوں پر ہونے والا سب سے مہلک حملہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق جنرل ایچ ایس پناگ نے بھارتی حکام کو جذبات میں آ کر جوابی کارروائی کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ریٹائرڈ جنرل کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو عوامی جذبات کی بنا پر جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان اب بھی ایک ایٹمی طاقت ہے اور محدود جنگ کو برداشت کرنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے۔

“بھارت کے پاس کسی بھی میدان میں میزائل، ڈرون یا فضائی،سمندری طاقت کوئی بڑا تکنیکی فائدہ نہیں ہے جو وہ بغیر کسی خطرے کے جوابی حملے کر سکے۔

سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت موجود ہے، لہذا ہمیں اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More