پاک بھارت کشیدگی کا حل مزاکرات سے ممکن ہے، سیکرٹری جنرل یو این

سچ ٹی وی  |  Apr 29, 2025

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے کہا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیچیدہ مسائل کا حل تعمیری مذاکرات سے ممکن ہے۔

ایک بیان میں نائب ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ ہر اُس اقدام کی حمایت کے لیےتیار ہے جو دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم اور بات چیت کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کےلیے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ہر مثبت اقدام کی حمایت کریں گے، سیکرٹری جنرل یو این نے دونوں ممالک کوکشیدگی میں کمی اور تحمل سےکام لینے پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔

تاہم پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی گیدڑ بھپکیاں بھی دی جارہی ہیں تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہےکہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More