بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے اپنی ہی پارٹی کے وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
سبرامنیئن سوامی نے کہا کہ چین اور ترکیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنہا ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی استعفیٰ دیں، ہمیں ایک نئے رہ نما کی ضرورت ہے۔ مودی کی انتہا پسند پالیسوں کیوجہ سے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اوربنگلادیش کے معاملات پر مودی اورامیت شاہ کئی بارسرینڈر کرچکے ہیں، اب چین کھلےعام کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ مودی کی طرف سے چین کو دیا گیا لداخ کا تحفہ منسوخ کردیناچاہیے، مودی نے گزشتہ سال لوک سبھا کی منظوری کے بغیر لداخ نظرثانی شدہ معاہدے کے تحت چین کو دیا تھا۔