پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سچ ٹی وی  |  Apr 29, 2025

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی ایک اور اشتعال انگیزی کو ناکام بناتے ہوئے ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج کا "فینٹم 4" ماڈل کا کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں جاسوسی کر رہا تھا جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی اسی روز میں دوسری مرتبہ کی گئی جب اس سے قبل 5 آسام رجمنٹ کا کواڈ کاپٹر مناور سیکٹر، بھمبر میں بھی مار گرایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کواڈ کاپٹرز کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی مسلسل بین الاقوامی اصولوں اور سرحدی امن کی خلاف ورزی ہے، جس کا موثر جواب دیا جاتا رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More