کترینہ اور وکی کوشل کے گھر کا کرایہ کتنا ہے؟ دیکھیں گھر کے اندر کی ہوش اڑا دینے والی تصویریں

ہماری ویب  |  Apr 30, 2025

بالی ووڈ کا مشہور جوڑا وکی کوشل اور کترینہ کیف ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا، لیکن اس بار وجہ کوئی فلم یا شو نہیں بلکہ اُن کے جُوہو والے شاہانہ اپارٹمنٹ کا کرایہ ہے — جو اتنا زیادہ ہے کہ سن کر عام آدمی کا ہوش اُڑ جائے!

تازہ رپورٹس کے مطابق دونوں نے اپنا 3 سالہ کرایہ داری معاہدہ دوبارہ سائن کر لیا ہے، اور وکی اب ہر مہینے 17 لاکھ روپے سے زائد کرایہ ادا کریں گے۔ یعنی اگلے تین برسوں میں یہ رقم 6.2 کروڑ بھارتی روپے تک جا پہنچے گی۔ جی ہاں، صرف رہنے کے لیے!

یہ شاندار اپارٹمنٹ ممبئی کے مہنگے ترین علاقے جُوہو میں واقع راج محل ریزیڈنسی میں ہے، جس کا سائز تقریباً 2781 اسکوائر فٹ ہے۔ اس کے ساتھ تین گاڑیوں کی الگ پارکنگ بھی دی گئی ہے — مطلب لگژری کا پورا پیکج!

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں ورون دھون، جھانوی کپور اور شکتی کپور جیسے اسٹارز بھی رہائش پذیر ہیں، لیکن وکی اور کترینہ کا یہ نیا ٹھکانہ نہ صرف خوبصورتی میں الگ ہے، بلکہ ان کے سٹائل اور کلاس کی بھی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More