پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مشعال ملک

سچ ٹی وی  |  May 03, 2025

انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی ہے اور کہا کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ کشمیری قوم اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس میں مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں ہی کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے شہریوں کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ "میرے خاندان کے افراد بھی بھارتی مظالم کا شکار ہیں، اور مجھے یاسین ملک سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا کیا جا رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی نیت کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی نہیں ہے، اور عالمی برادری کے لئے یہ آئیڈیل موقع ہے کہ وہ کشمیر کا تنازعہ حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

"کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے، اور جنازے اٹھ رہے ہیں۔ مودی کی جارحیت کشمیریوں کے پانی تک کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ کشمیریوں کا پانی ہے،" مشعال ملک نے مزید کہا کہ "ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، بھارتی فوج نے خود کو جنگ کے لیے غیر تیار ظاہر کیا ہے۔" مشعال ملک نے چین اور بنگلہ دیش کے مؤقف کو سراہا اور مودی حکومت کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بھارت نے اپنے ہی قدموں پر کلہاڑی مار لی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More