65 سالوں میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ

سچ ٹی وی  |  May 03, 2025

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی اورگلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں گزشتہ 65 سالوں میں ملک میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ ہوا اور 17 اپریل کو شہید بینظیرآباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ ماہ اپریل کی موسمیاتی صورت حال سے متعلق ماہانہ کلائمٹ سمری جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کا موسم شدت اختیار کرنے لگا ہے اور اپریل میں ملک میں ریکارڈ توڑ گرمی ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 65 برسوں میں ملک میں دوسرا گرم ترین اپریل ریکارڈ ہوا اور اپریل میں ملک میں معمول سےاوسطاً 3.37 ڈگری زائد گرمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 4.66 ڈگری اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ کے دوران رات کے درجہ حرارت میں معمول سے2.57 ڈگری اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کا گرم ترین دن 17 اپریل کو شہید بینظیرآباد میں 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور ملک میں معمول سے 59 فیصد کم بارشیں ہوئیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More