پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بھارتی انتہا پسندی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے زیادہ نفرت پھیلائی جاتی ہے۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ جتنی نفرت ہے یہ بھارت کی طرف سے آتی ہے آپ پچھلے 5، 6 سالوں میں ان کی کوئی سیریز اٹھا لیں، ان کی آپ کوئی فلم دیکھ لیں، آپ کچھ بھی اٹھا لیں، ایک نارمل سی سیریز میں بھی وہ گڑبڑ کردیتے ہیں۔
فیصل قریشی نے کہا کہ ایک سیریز جو آن ایئر ہونے والی تھی، اس کو روک کر اس کے اندر پاکستتان کے خلاف مواد ڈلوایا گیا، پھر اسکو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا گیا، وہ اتنا زیادہ کررہے ہیں کہ بس۔
انھوں نے کہا کہ میرے کچھ انڈین دوست ہیں وہ خود بھی گالیاں دے رہے ہوتے ہیں کہ یار بس کردو، ان کی فلم اسکائی فورس آئی اس میں انھوں نے جو ثابت کرنے کی کوشش کی لوگ الٹا انھیں گالیاں دے رہے ہیں۔
پاکستانی اداکار نے کہا کہ یار معاف کردیں آپ، آپ لوگ کتنا تاریخ کو مسخ کریں گے اس کا رخ موڑیں گے، کبھی کسی تاریخ کو موڑ دیتے ہیں کبھی کسی کو موڑ دیتے ہیں۔
فیصل نے کہا کہ بھارتیوں نے اورنگزیب کے کردار کو کیا سے کیا بنادیا، اکبر اور خلجی کے کردار کو بھی بگاڑ دیا وہ صرف تاریخ کو موڑنے پر لگے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ تاریخی طور پر 100 سال کا فاصلہ ہونے کے باوجود انھوں نے ایک فلم میں امیرخسرو کو لاکر بٹھا دیا، میں یہ سب دیکھ کر سوچنے لگا کہ یہ لوگ کرکیا رہے ہیں۔