رحما زمان کی فیروزخان کی تعریف پر اداکار کا انوکھا رد عمل

سچ ٹی وی  |  May 05, 2025

اداکارہ رحما زمان نے فیروز خان کی تعریف کی تو اداکار نے حیران کُن ردعمل دے دیا۔

رحما زمان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے حال ہی میں فیروز خان کی تعریف کی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

رحما زمان چند روز قبل نجی ٹی وی  کے پروگرام دی نائٹ شو ود ایاز سموں میں بطور مہمان شرکت کی۔

شو کے سیگمنٹ ’یہ اور وہ‘ میں رحما زمان سے ان کے پسندیدہ مرد اداکاروں کے پوچھا گیا جس میں وہاج علی، بلال عباس، احد رضا میر اور دیگر اداکاروں پر رحما نے فیروز خان کا انتخاب کیا۔

اس ویڈیو بو بعدازاں فیروز خان کے فین پیجز پر بھی شیئر کیا گیا۔

فیروز خان نے بھی یہ ویڈیو دیکھیں حیران کن ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اداکارہ کو نہیں پہچانتے، انہوں نے لکھا کہ ’میں نہیں جانتا کہ وہ کون ہے اور میں اسے ہیلو کہنا چاہوں گا جو بھی اسے جانتا ہے، دعائیں اور تعریف بھیجیں،

اداکار کی اہلیہ زینب نے بھی ویڈیو لنک پر دل کی ایموجی بنائی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More