وائٹ ہاؤس: پاکستان اور بھارت سے رابطہ ہے، ٹرمپ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں

سچ ٹی وی  |  May 10, 2025

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر پاک بھارت کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں دونوں ممالک میں کشیدگی نہ بڑھے، امریکی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کام کر رہے ہیں، مارکو روبیو دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

مارکو روبیو نےدونوں ممالک سےتنازع بڑھانے سے روکنے کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور بھارت کا تنازع کئی دہائیوں پر محیط ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے اسے جواب دے دیا، ہم پاک - بھارت جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، کیونکہ اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

امریکی نیوز چینل ’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ ہم جنوبی ایشیا میں دونوں پڑوسی ملکوں کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لیے کام سفارتی راہداریوں کو استعمال کر رہے ہیں، تاہم جنگ میں براہ راست دخل نہیں دیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ نہیں ہونی چاہیے، ایسا ہوا تو یہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاہم اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا امکان نہیں ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More