معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بھارتی فلم "صنم تیری قسم" کے ساتھی اداکار ہرش وردھن رانے کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر سخت اور دوٹوک جواب دیدیا۔
ماورا حسین نے ثبات,سمن, آنگن, جفا اور قصہ مہربانو کا، جیسے کامیاب ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
انھوں نے بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں مداحوں کی پذیرائی بھی حاصل ہے۔
ماورا حسین حالیہ دنوں میں وطن سے محبت کے جذبے کے ساتھ سوشل میڈیا پر سرگرم رہی ہیں۔ ان کی فلم "صنم تیری قسم" کی دوبارہ ریلیز بھارت میں بھی کامیاب رہی۔
اداکارہ ماورا حسن نے سوشل میڈیا پر بھارت کی جارحیت پر بغیر لگے لپٹے کڑی تنقید کی جس پر ان کے بھارتی کو اسٹار ہرش وردھن رانے نے اعلان کیا کہ وہ فلم ’صنم تیری قسم 2‘ میں ماورا کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔
جس کے جواب میں ماورا حسین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک، مضحکہ خیز اور شرمناک ہے کہ کوئی شخص ایسے نازک وقت میں سستی شہرت کے لیے بیانات جاری کرے۔
ماورا حسین نے مزید کہا کہ میرے ملک کے معصوم بچوں کی جانیں گئیں، حملے ہوئے، اور اس کے بعد ہماری افواج نے ردِعمل دیا ہے۔ ایسے وقت میں یہ فلمی اعلان نہایت افسوس کی بات ہے۔
اداکارہ ماورا حسین نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ساتھی فنکاروں کا احترام کیا ہے، لیکن جنگ جیسے سنجیدہ موقع پر شہرت حاصل کرنے کی کوشش انتہائی گھٹیا پن ہے۔ جب دو ایٹمی طاقتیں جنگ کی صورتحال میں ہوں، تب ذاتی مفاد کی بات کرنا کوئی عقل مندی نہیں۔