جس کا اپنا بیٹا بالی وڈ میں بین ہے وہ۔۔ سریش اوبرائے کو پاکستان مخالف بیان مہنگا پڑ گیا ! رومیسہ خان نے بھی پرخچے اڑا دیے

ہماری ویب  |  May 22, 2025

"جن کا بیٹا خود بالی ووڈ سے بین ہے، وہ پاکستانی اداکاروں کے خلاف بات کر رہے ہیں۔"

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فضائی تنازعے کے بعد نہ صرف سرحدوں پر تناؤ دیکھنے میں آیا بلکہ شوبز انڈسٹری بھی اس کشمکش سے محفوظ نہ رہ سکی۔ دونوں ملکوں کے اداکاروں کی جانب سے الزامات، تنقید اور سیاسی وفاداریوں کے بیانات سوشل میڈیا پر آگ لگا رہے ہیں۔

اس بار بھارتی اداکار سریش اوبرائے نے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا، جب انہوں نے پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کے بھارت میں داخلے پر ناپسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی پاکستانی اداکار، گلوکار یا اسپورٹس پرسن بھارتی سرزمین پر قدم رکھے۔ ان کے مطابق، "پاکستانی سلیبریٹیز کے رویے اور بیانات بھارت کے خلاف ہوتے ہیں، ایسے میں ان کی موجودگی ناقابل قبول ہے۔"

ان کے اس بیان نے پاکستانی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا۔ اداکارہ ژالے سرحدی نے حیرت بھرے انداز میں کہا، "اوہ خدایا، یہ لوگ ابھی تک نفرت پھیلا رہے ہیں؟" اور عوام نے بھی کھری کھری سنانے میں دیر نہیں لگائی۔ جبکہ رومیسہ خان نے بھی کھری کھری سناتے ہوئے لکھا کہ “جس کا خود کا بیٹا بالی وڈ میں بین ہے وہ پاکستانی اداکاروں کے خلاف بات کررہا ہے۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا، "ویویک اوبرائے جو خود مسلم ملک دبئی میں رہتا ہے، اس کے والد دوسروں پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔" ایک اور نے نشتر چلایا، "انڈیا تم پاکستان کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتے، اور پھر کہتے ہو منہ بند رکھو۔"

اداکاروں کی صف میں ریشم، نادیہ خان، مشی خان اور بشریٰ انصاری جیسے معروف نام بھی سامنے آئے، جنہوں نے نفرت انگیز بیانیے کے خلاف مؤقف اپنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ فنکار کا کام دلوں کو جوڑنا ہوتا ہے، نہ کہ تفریق پیدا کرنا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More