ہانیہ عامرایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں

سچ ٹی وی  |  May 25, 2025

معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھربولڈ تصاویر شیئر کرنے پرشدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 18 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اور وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔

تاہم حال ہی میں ان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک نئی انسٹاگرام پوسٹ پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑاہے۔

اس پوسٹ میں ہانیہ نے اولیو گرین رنگ کا بغیر آستین مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں۔

بعض صارفین نے ان کے لباس کو "غیر ضروری بولڈنس" قرار دیتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایسی ڈریسنگ کا کوئی جواز نہیں، خاص طور پر جب عمر بڑھ رہی ہو۔

ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ یہ سمجھتی ہے کہ بولڈ انداز سے شہرت حاصل کرے گی، لیکن ہم اس کی بھارت سے محبت نہیں بھولے۔

دوسری جانب، ہانیہ عامر کے چاہنے والوں نے ان کے سٹائل اور اعتماد کو سراہتے ہوئے کمنٹس سیکشن میں ان کے حق میں تعریفی پیغامات بھیجے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More