پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر کے بارے میں 2016 میں کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی جسے سن کر اداکارہ خود بھی دنگ رہ گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔
دورانِ شو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کا پیر فریکچر ہوگیا ہے۔
جس کے بعد پروگرام کے میزبان نے دورانِ شو ماضی کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں نیلم منیر سے متعلق ایک پیش گوئی کی گئی تھی۔
میزبان کے مطابق مذکورہ ویڈیو کلپ 2016 کا ہے، جب نیلم منیر ان کے پروگرام میں بطور مہمان آئی تھیں اور سیٹ پر موجود ماہرِ فلکیات آغا بہشتی نے ان سے متعلق مختصر پیش گوئی کی تھی۔
ویڈیو کلپ میں مرحوم کامیڈین عمر شریف بھی موجود ہیں، اس شو کے دوران آغا بہشتی نے نیلم منیر کی شادی سے متعلق کی پیش گوئی کی تھی جس کے مطابق نیلم منیر کی شادی عرب ملک میں ہوگی۔
امکان موجود ہے کہ ان کی شادی دبئی یا خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے ہو یا پھر یہ کسی سے شادی کرکے مستقل بنیاد پر دبئی یا کسی خلیجی ملک منتقل ہوجائیں۔
مذکورہ پیش گوئی سن کر نیلم منیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے، میرا کبھی پاکستان چھوڑ نے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں نیلم منیر نے دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پاکستانی نوجوان سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی ہیں۔