ریحام رفیق کی ڈانس ویڈیو وائرل، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں

سچ ٹی وی  |  May 27, 2025

معروف پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر ریحام رفیق کو حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

ریحام رفیق نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ’شیك اِٹ ٹو دی میکس‘ نامی وائرل ڈانس چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ باتھ روم کے اندر مذکورہ چیلنج پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

کئی صارفین نے ان کے انداز اور حرکات کو نامناسب اور مضحکہ خیز قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’ویڈیو دیکھ کر ہنسی آرہی ہے‘۔

کچھ نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب شادی کے بعد تو ایسے کام چھوڑ دو‘۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے ان کے شوہر کی برداشت کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے شوہر کا حوصلہ ہے جو اس طرح کا ڈانس کرنے دیتا ہے۔‘

ریحام رفیق ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’کھیل کھیل میں‘ سے کیا، بعد ازاں وہ ڈراما سیریلز جھوم، کفارہ، جڑواں اور پرورش میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

چند ماہ قبل انہوں نے شکیب خان سے شادی کی تھی، جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More