پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کر دیا

اردو نیوز  |  Jun 01, 2025

حکومت نے 15 جون تک پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ اضافہ کر دیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی ہے۔

سنیچر کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 253.63 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قمیت 252.63 روپے تھی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 254.64 روپے فی لیٹر برقرار رکھی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق یکم سے 15 جون تک ہو گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More