پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردو نیوز  |  Jun 02, 2025

تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے 197 رنز کا ہدف پاکستان نے 18 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے محمد حارث 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ صائم ایوب 45، حسن نواز 26 اور صاحبزادہ فرحان ایک رن پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سلمان علی آغا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے دو جبکہ تنظیم حسن شاقب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے پرویرز حسین ایمان 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ تنزید حسن 42، توحید ہردوئی 25، کپتان لٹن داس 22، شمیم حیسن آٹھ، مہدی حسن مرزا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جاکر علی 15 اور تنظیم حسن شاقب آٓٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے محمد حارث نے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی (فوٹو: اے ایف پی)پاکستان کی جانب سے حسن علی اور عباس آفریدی نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔

اس سے قبل سیریز کے پہلے اور دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز جیت لی تھی۔

اس میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا تھا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

اس میچ میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، عباس آفریدی اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون

اس میچ میں تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئی، ذاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، پرویز حسین، تنظیم حسن شاقب، حسن محمود، خالد احمد اور رشاد حسین بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More