ٹیکنالوجی کا اہم قدم، اوپن اے آئی نے نئی ڈیوائس تیار کرلی

سچ ٹی وی  |  Jun 02, 2025

کچھ دن قبل ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اعلان کیا تھا کہ وہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ڈیوائس تیار کر رہے ہیں۔

اب اس پراسرار ڈیوائس کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ دیکھنے میں آئی پوڈ شفل کی طرح ہوسکتی ہے۔ ٹیکنالوجی ڈیوائسز کے بارے میں لیکس کرنے کے لیے معروف منگ چی کیو نے اوپن اے آئی کے پہلے ہارڈوئیر پروٹوٹائپ کے بارے میں تفصیلات لیک کی ہیں۔ انہوں نے کمپنی کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے لیک کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اے آئی پن سے ذرا بڑی ہوگی۔

اوپن اے آئی نے اسمارٹ فون جیسی ڈیوائس تیار کرنے کیلئے اہم کمپنی خرید لی جونی آئیو اور سام آلٹمین کی مشترکہ کمپنی آئی او یہ ڈیوائس تیار کرے گی، واضح رہے کہ اس کمپنی کو گزشتہ دنوں اوپن اے آئی نے ساڑھے 6 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا۔ 2027 میں اس ڈیوائس کی پروڈکشن شروع ہونے کا امکان ہے۔

منگ چی کیو کے مطابق ڈیوائس کے فیچرز اور ڈیزائن میں پروڈکشن سے قبل تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں مگر اس میں کیمرے اور مائیکرو فونز موجود ہوں گے جبکہ کوئی ڈسپلے نہیں ہوگا۔ یہ ڈیوائس دیکھنے میں آئی پوڈ شفل کی طرح ہوگی جسے گردن کے گرد پہنا جاسکے گا جبکہ اسے اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز سے بھی کنکٹ کیا جاسکے گا۔

جونی آئیو کو پہلے آئی فون کے ڈیزائن کے لیے جانا جاتا ہے اور آئی او کمپنی فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جوئی آئیو اور سام آلٹمین نے کہا تھا کہ ان کی ڈیوائسز اے آئی سے رابطے میں انقلاب برپا کریں گی۔ ابھی اس ڈیوائس کے بارے میں ابتدائی لیکس سامنے آئی ہیں مگر ابھی کافی کچھ معلوم نہیں کیونکہ اس کی پروڈکشن شروع ہونے کا عمل کم از کم ایک سے ڈیڑھ سال بعد شروع ہوگا، جس دوران اس میں نمایاں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔

منک چی کیو نے بتایا کہ اے آئی کو حقیقی دنیا کی ڈیوائسز کا حصہ بنانے کے عمل کے لیے فزیکل اے آئی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More