ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع وزراتِ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پیکج ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام (سب پروگرام دوم) کے تحت فراہم کیا جائے گا
پیکیج میں 30 کروڑ ڈالر پالیسی بیسڈ لون (پی بی ایل) کی صورت میں اور 50 کروڑ ڈالر پروگرام پر مبنی گارنٹی (پی بی جی) کی صورت میں شامل ہیں۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ اہم پیشرفت وزارتِ اقتصادی امور اور وزارتِ خزانہ کی مشترکہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، اس اقدام کا مقصد ملکی وسائل کو مؤثر طریقے سے متحرک کرنا اور مالیاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو استحکام دینا ہے۔
وزقرت خزانہ حکام نے کہا کہ اس مالی تعاون سے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، محصولات میں اضافے اور معاشی نظم و ضبط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف آمدنی کے ذرائع میں وسعت آئے گی، پروگرام معاشی خودمختاری کی سمت ایک اہم قدم ہے۔