خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں تربیلہ ڈیم پر نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے جن میں سے 2 بچوں کو مقامی افراد نے بچالیا تاہم 2 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ہری پور عیدالاضحیٰ کا دوسرے دن نہانے پر پابندی کے باوجود بچے تربیلا ڈیم پر پہنچے اور نہانے کے کے دوران جھیل میں ڈوب گئے۔ ہری پور میں چکائی کے قریب تربیلہ ڈیم پر نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے تھے، ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر 2 بچوں کو بچالیا تاہم دیگر 2 بچوں کا سراغ نہ ملا جس پر ریسکیو اہلکاروں کو بلایا گیا اور کئی گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے بعد دیگر 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر ٹراما سینٹر منتقل کر دی، تربیلہ ڈیم میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت احمد اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی۔