اے سی اور لائٹ بھی کام نہیں کررہے تھے۔۔ مسافر نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی صرف 2 گھنٹہ پہلے بنائی ویڈیو شیئر کردی

ہماری ویب  |  Jun 13, 2025

حادثے کا شکار ہونے والا ایئر انڈیا کا بوئنگ 787-8 طیارہ روانگی سے تقریباً دو گھنٹے قبل دہلی سے احمد آباد پہنچا تھا۔ اسی پرواز کے ایک مسافر، آکاش وٹسا، نے سفر کے دوران طیارے میں موجود کئی سنگین خامیوں کو نہ صرف محسوس کیا بلکہ ویڈیو بنا کر ائیرلائن سے شکایت کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔

بنائی گئی ویڈیو کے مطابق طیارہ ابھی رن وے پر ٹیکسی کر رہا تھا جب آکاش کو احساس ہوا کہ اندر کا ایئر کنڈیشننگ نظام بالکل کام نہیں کر رہا۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ مسافروں کو شدید گرمی میں بیٹھنا پڑا، جبکہ طیارے میں موجود انٹرٹینمنٹ اسکرینیں بھی مکمل طور پر بند تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روشنیوں کا نظام بھی معطل تھا، اور مجموعی طور پر پرواز کی حالت غیر معمولی اور غیر محفوظ محسوس ہو رہی تھی۔

یہ ویڈیو اب اس افسوسناک حادثے کے بعد مزید توجہ حاصل کر رہی ہے، اور مسافروں کی جانب سے ایئر انڈیا پر پہلے سے موجود سوالات مزید گہرے ہو چکے ہیں۔ آکاش کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ان شکایات نے اشارہ دیا کہ تکنیکی خرابیوں کو شاید نظر انداز کیا گیا تھا، جو ایک بڑے سانحے کی پیشگی علامت بن سکتی تھیں۔

واقعے کے بعد سول ایوی ایشن حکام اور ایئرلائن انتظامیہ پر یہ دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ طیاروں کی دیکھ بھال کے نظام کا ازسرِ نو جائزہ لیں اور مسافروں کی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More