ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست نے ہماری سرزمین کیخلاف گھناونا جرم کیا ہے۔
رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا کر اپنی بدنما فطرت کااظہار کیا ہے،اسرائیل کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
اللہ نے چاہا تو ایران کی مسلح افواج کے مضبوط بازو اسرائیل کو سزا دیے بغیر نہیں رکیں گے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حملے میں کئی کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے ہیں۔
ان کمانڈرز اور سائنسدانوں کے جانشین اپنے فرائض انجام دے کر مشن جاری رکھیں گے۔
اسرائیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ قسمت کا انتخاب کیا ہے اور اس میں شک ہی نہیں کہ اسے یہ سزا ضرور ملے گی۔