بلوچستان کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،ریکٹر اسکیل پرشدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز تربت سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔ یاد رہے گزشتہ روزبلوچستان ہی کے شہر پسنی میں بھی 3.2 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز پسنی سے 90 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ دوسری جانب کراچی مسلسل زلزلوں کی لپیٹ میں ہے ،گزشتہ روزبھی شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔
واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 بار ز لزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔