سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز جمعرات کو بھی برقرا رہا جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 6 ڈالر کی کمی سے2272 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی نرخ میں اس کمی کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت460روپے کی کمی سے 3لاکھ 58ہزار595 روپے ہوگئی جب کہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 394 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار437روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 4روز سے عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 60 ڈالر کی کمی آئی ہے جب کہ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں گزشتہ 3دنوں میں4 ہزار 405 روپے کی کمی آچکی ہے۔