فیلڈ مارشل عاصم منیر، بزنس فرینڈلی پالسیاں بنوائیں، حکومت ہماری نہیں سن رہی، فیڈریشن چیمبر

ہماری ویب  |  Jun 19, 2025

فیڈریشن چیمبر آف کامرس فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز ( ایف پی سی سی آئی ) کے عہدیداروں نے وفاقی بجٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میںٹیکس آفیسرز کو ایس ایچ او جیسے اختیارات دے دیے گئے ہم اسے مسترد کرتے ہیں، بزنس مینوں کو چور بولنا بند کیا جائے، ایف بی آر بزنس کمیونٹی کو چور چور بولنے پر فوری طور پر معذرت کریں، ہم اکانومی چلا رہے ہیں۔

فیڈریشن ہاؤس میںجمعرات کو پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، نائب صدر آصف سخی، نائب صدر امان پراچہ، نائب صدر ناصر خان اور دیگرتاجر رہنماؤںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو چور کہنے والے ایف بی آر افسران کا پہلا ریٹرن اور تازہ ریٹرن عوام کے سامنے پیش کریں ریٹرن سامنے آتے ہی سب کچھ معلوم ہوگا، چور کون ہے ؟۔

ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ اگر بجٹ موجود ہ صورتحال میں پاس ہوگیا تو بزنس کمیونٹی کاروبار بند کردینگے۔ ایف بی آر کو بھتہ خوری کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں اور ان سے پوچھ گچھ کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ایف بی آر اہلکار کو کرپشن کرنے پر سزا نہیں ہوئی حکومت کے ہراسمنٹ کے روئیے کی وجہ سے بہت سارے بزنس کمیونٹی نے اپنا ایگزٹ پلان بنالیا ہے۔

فیاض مگوں کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ایف بی آر کے اختیارات کو قانونی طور پر چیلنج کرینگے ایف بی آر کو موجودہ اختیارات ملنے سے صرف کرپشن بڑھے گی ،بزنس مین اس ماحول میں کام نہیں کرسکتا اگر بجٹ موجودہ صورت حال میں پاس ہوگیا تو جس دن بجٹ پاس ہوگا اس کے اگلے دن سے کاروبار بند کردینگے۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر بزنس مین کو گرفتار ہونا یا کاروبار سیل کرانا ہے تو وہ فیکٹری بند کرکے پیسے بینکوں میں رکھ دیں گے موجودہ صورت پر ٹیکس بڑھنے کے بجائے سکڑے گا پچھلے سال کا ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔

امان پراچہ نے کہا کہ ٹیکس ٹارگٹ پورا نہ ہونے کے زمہ دار کون ہے؟ اس پر کمیٹی بنائی جائے۔ناصر خان نےکہا کہ ایف بی آر کے اہلکار مزید اختیارات ملنے پر ہراسمنٹ کر رہے ہیں۔ اہلکار بھتہ خوری کررہے ہیں، کیا ایف بی آر کے اہلکاروں سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہے؟

انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لحاظ سے آج تک کا بدترین بجٹ ہے۔ تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آئے تھے ان کے مطابق دبئی سے سرمایہ یہاں لایا جائے، ہماری کوششوں پر پانی پھیر دیا گیا ان کے ویژن پر پانی پھیر دیا گیا ۔اس ماحول میں کوئی بھی بزنس مین کیسے کام کریگا؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More