سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں سات پروازوں کی لینڈنگ

اردو نیوز  |  Jun 19, 2025

پاکستان کے سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں سات طیارے لینڈ کیے ہیں۔

جمعرات کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے ایک دن میں 14 پروازیں ڈیل کیں۔ اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے سکردو کے لیے بھرپور فضائی سرگرمی رہی۔

بیان کے مطابق جمعرات کو پی آئی اے کی چار اور ایئربلیو کی تین پروازیں سکردو پہنچیں۔ سکردو میں بڑھتی پروازیں سیاحت اور معیشت کے نئے دور کے آغاز کی عکاسی کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ 14 اگست 2023 کو سکردو میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پہلی انٹرنیشنل فلائٹ لینڈ کی تھی جس کے بعد اسے بین الاقوامی ایئرپورٹ کا درجہ مل گیا تھا۔

پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 نے دبئی سے سکردو لینڈ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More