جنیوا میں مغربی رہنماؤں اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان متوقع ملاقات: ’مشرقِ وسطیٰ میں خوفناک مناظر کو روکنے کا وقت آگیا ہے‘

بی بی سی اردو  |  Jun 19, 2025

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع میں ان کی تنظیم وہ ہی کرے گی 'جو اسے بہتر لگے گا۔'وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور اسرائیل تنازع میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کریں گے۔ریسکیو اور طبّی کارکنان کے مطابق وسطی غزہ میں امداد کے منتظر 12 فلسطینی افراد اسرائیلی فورسز کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکہ نے طیارہ بردار بحری جہاز نمٹز سمیت اپنےمتعددفوجی اثاثے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیے ہیں۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ ایران نے اب تک روس سے مدد نہیں مانگی ہے۔بی بی سی کے امریکی شراکت دار سی بی ایس نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے تاہم اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ایران کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ایران سے متعلق ایک اور ہنگامی اجلاس جمعہ کو صبح 10 بجے نیویارک میں منعقد کرے گی۔

جنیوا میں مغربی رہنماؤں اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان متوقع ملاقات: ’مشرقِ وسطیٰ میں خوفناک مناظر کو روکنے کا وقت آگیا ہے‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More