جنرل مجید خادمی پاسداران انقلاب کے نئے انٹیلی جنس چیف نامزد

ہماری ویب  |  Jun 20, 2025

اسرائیلی حملے میں جنرل محمد کاظمی کی شہادت کے بعد ایران نے جنرل مجید خادمی کو پاسدارانِ انقلاب کا نیا انٹیلی جنس چیف نامزد کر دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل مجید خادمی اس سے قبل وزارت دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تہران پر اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ افسران شہید ہوئے تھے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق تہران پر اسرائیلی حملوں کے دوران انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب جنرل حسن محقق اور جنرل محسن باقری شہید ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More