دارالحکومت تہران میں ایرانی قیادت سے بھرپور یکجہتی اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی عوام متحد ہو گئی۔ دارالحکومت تہران میں ایرانی قیادت سے بھرپور یکجہتی کرتے ہوئے ریلیاں نکالی گئیں۔
قومی پرچم تھامے شرکاء نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ عراق بھر میں صیہونیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
اسرائیلی جارحیت پر بغداد میں مظاہرے:
بغداد میں کئے گئے احتجاج میں مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
امریکا میں ایران کے حق ریلیاں:
ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف امریکا بھر میں احتجاج ، ایرانیوں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت ، شرکا نے ٹرمپ انتظامیہ سے مشرق وسطی میں کسی بھی فوجی کارروائی کا حصہ نہ بننے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے باہر ایرانی اور فلسطینی پرچم لہرائے گئے۔ آرٹھوڈکس یہودیوں نے اسرائیلی جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیا۔ نیویارک میں بھی سیکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔
مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی مدد کو ہدف تنقید بنایا۔ اربوں ڈالرز کی فوجی امداد پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا۔
صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا گیا کہ امریکا کو کسی صورت جنگ میں عسکری طور پر شامل نہیں ہونا چاہیے۔ کوئی بھی ایسا اقدام مشرق وسطیٰ میں تنازعے کو مزید بڑھا سکتا ہے۔