کے الیکٹرک کی نااہلی کےباعث شہرکے متعددعلاقے12گھنٹوں سےزائدبجلی سے محروم رہنے کی شکایت عام ہونے لگی،،شہری کہتے ہیں کہ دن میں 3 سے 4 دفعہ 2 سے ڈھائی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ کے الیکٹرک کو بل پورا بھرتے ہیں ،
دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کےمطابق 30 فیصد علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پربھی موجود ہوتا ہے ،یہ وہ علاقےہیں جہاں سےبجلی چوری کی شکایت کےباعث کےالیکٹرک شارٹ فال کا شکارہے،جبکہ اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ صرف کسی بڑے فالٹ یا تعطل کےباعث آتی ہے ،اس کے علاوہ 70 فیصد کراچی کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے ،
تاہم متاثرہ علاقوں کےمکین شکایت کرتےہیں کہ اگرایک پی ایم ٹی پر 30 فیصد صارف بجلی کابل ادا کررہے ہیں تو انھیں 70 فیصد بل ادا نہ کرنے والوں کی سزاکیوں دی جارہی ہے،
دوسری جانب شہرمیں پانی کی فراہمی میں تعطل کے حوالےسے ترجمان کےالیکٹرک کاکہناہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔کے-الیکٹر ک زیرِ زمین کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی 22 میں سے 2 موٹرز پر بجلی کا تعطل آیا تھا جو اب بحال کر دیا گیا ہے۔ کےالیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں سے رابطے میں ہے۔